سونے کی قیمتوں میں پھر ردو بدل، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ نئی قیمتیں جاری

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سوروپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ چار ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے ۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 86روپے اضافے کے بعد 89ہزار 249روپے ہو

گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 748 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کو مکمل آزادی دے دی گئی اسلام آ باد (آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے پٹرولیم تابش گوہر نے اوگرا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے تحت کام کرتے ہوئے مکمل آزادی سے اپنے فیصلے کرے، پالیسی بنانے والوں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون سے آئل اور گیس سیکٹر میں شفافیت، بہتری اور مقابلہ میں اضافہ ہو گا اور آئل اور گیس سیکٹرز کو فائدہ اور سہولت ملے گی،انہوںنے پالیسی بنانے والوں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا تاکہ صاف و شفاف ریگولیٹری فریم ورک کا نفاذ ہو سکے ۔جمعرات کو وزیر اعظم کے معاون خصو صی برائے پٹرولیم تابش گوہر نے اوگرا ہیڈ آ فس کا دورہ کیا اور اوگرا کے چیئرمین ، اوگرا اتھارٹی کے ارکان اور سینیئر انتظامیہ سے ملاقات کی،اس موقع پر تابش گو ہر نے پالیسی بنانے والوں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیا تاکہ صاف و شفاف ریگولیٹری فریم ورک کا نفاذ ہو سکے، اس سے آئل اور گیس سیکٹر میں شفافیت، بہتری اور مقابلہ میں اضافہ ہو گا اور آئل اور گیس سیکٹرز کو فائدہ اور سہولت ملے گی، تابش گوہر نے دوٹو ک انداز میں اوگرا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے تحت کام کرتے ہوئے مکمل آزادی سے اپنے فیصلے کرے۔چیئرمین اوگرا مسرور خان نے معاون خصو صی کو یقین دلایا کہ اوگرا ریگولیٹری فریم ورک کے تحت صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ،شفافیت اور مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرے گا۔۔۔۔۔

close