کورونا وائرس کی تیسری لہر، اسلام آباد سے آنے اور جانے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرعائد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور این سی او سی کی ہدایات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آنے اور جانے والی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی

گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی نجی گاڑیوں، سامان کی آمد و رفت میں استعمال ہونے والی گاڑیوں، میڈیکل اور ایمرجنسی ٹرانسپورٹ پر عائد نہیں ہو گی۔پابندی کا اطلاق 9-10 اپریل کی رات سے 25-26 اپریل 2021 کی رات تک ہو گا۔ ہفتے کے بقایا دن ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ، اتوار کیلئے پابندی لگا دی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کو بند رہے گی۔ یہ پابندی 10 تا 25 اپریل تک عائد رہے گی جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیرسے جمعہ تک چلتی رہے گی۔

close