لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے انصاری برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کی کہیں کوئی عزت نہیں ہوتی، لوٹوں کی قسمت میں تذلیل کے ساتھ صرف استعمال ہونا لکھا ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لوٹوں کی کہیں کوئی عزت نہیں ہوتی۔ ان کی قسمت میں صرف
استعمال ہونا لکھا ہے وہ بھی تذلیل کے ساتھ ۔یاد رہے ایم پی اے چوہدری اشرف انصاری مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء ہیں، انہوں نے نوازشریف کے بیانیئے کو اداروں کے خلاف قرار دیا اوران کے ساتھ چلنے سے انکار کیا، جس پر ن لیگی رہنماؤں نے ان کو لوٹا قرار دیا ہوا ہے ۔واضح رہے آج وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ن لیگ کے منحرف ایم پی ایز انصاری برادران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملنے کی کوشش کی،وہ مین گیٹ سے اندر جانے لگے تو پولیس نے ان کو اندر جانے سے روک دیا، جس پر وہ پولیس اہلکاروں پر کافی برہم ہوئے ان کو اپنا تعارف بھی کروایا، اپنے موبائل پرکسی کو فون بھی کرتے رہے، لیکن ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر ن لیگی سوشل میڈیا صارفین نے ان کو خوب مذاق اڑایا کہ آپ کہتے تھے کہ مریم نواز کو گوجرانوالہ سے نہیں گزرنے دیں گے، لیکن آپ کو گوجرانوالہ میں ہی اندر جانے سے روک دیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخو پورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کیلئے 25 ارب کا ترقیاتی پیکیج، شیخوپورہ اورگوجرانوالہ میں یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان، یونیورسٹی آف حافظ آباد کیلئے اراضی مختص، ایکٹ کابینہ منظوری کیلئے پیش ہوگا۔ اسی طرح دیگر منصوبوں کا اعلان کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے انصاری برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کی کہیں کوئی عزت نہیں ہوتی، لوٹوں کی قسمت میں تذلیل کے ساتھ صرف استعمال ہونا لکھا ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لوٹوں کی کہیں کوئی عزت نہیں ہوتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں