مریم نواز کی نیب میں پیشی، مولانا فضل الرحمٰن نے ریلی کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیب دفتر کے آگے کتنے لاکھ افراد کا مجمع اکٹھاکریںگے؟ بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی)مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز کی پیشی کے دوران خود ریلی لے کر نیب آفس جانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں خود ریلی کو لیڈ کروں گا، نیب آفس کے باہر لاکھوں کا مجمع ہو گا، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران ریلی لے کر نیب آفس کے سامنے

پہنچیں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل (جمعرات ) کو لاہور پہنچیں گے ، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔جبکہ پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی پر شرکت کو رابطے سے مشروط کر رکھا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی کے موقع پر پی ڈی ایم نے عوامی قوت دکھانےکا فیصلہ کرلیا۔مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔ذرائع کے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں طلبی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔دورے کے دوران وہ جمعیت علمائے اسلام لاہورکی قیادت سے ملاقاتیں اور پریس کانفرنس کریں گے اور مریم نواز کیساتھ اظہاریکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور 26مارچ کوجے یوآئی کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔دوسری جانب مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی پرا میر جے یوآئی لاہورمولانا نعیم الدین کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ، مولانا نعیم الدین نے کہا ہر تحصیل کم ازکم 50 گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کرے گی اور ہرتحصیل کم ازکم200جماعتی جھنڈوں کابندوست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹینر،سانڈسسٹم ضلعی جماعت تیارکرےگی اور تمام تحصیلیں نیب دفترٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنان کے ہمراہ جمع ہوں گی۔اجلاس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی مریم نواز کی پیشی کے دوران ریلی میں خود شرکت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن قمر زمان کائرہ نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران بھرپور شرکت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں، 26 مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران شرکت کرے گی۔ واضح رہے کہ 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب پیشی کے دوران پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام اپوزیشن اتحاد جماعتوں کے کارکنان نیب لاہورآفس کے باہر اکٹھے ہوں گے۔

close