ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی، کتنے ہزار سرکاری ملازمین و افسران کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) صوبائی کا بینہ کے فیصلے کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کرنے پر گریڈ 1سے گریڈ 20تک 2ہزار سے زائد افسران اور ملازمین ریٹائرڈ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ریٹائرمنٹ کے لئے ان کے قانونی دستاویزات اے جی آفس کو ارسال کر دیئے ہیں ریٹائرمنٹ کے لئے تمام محکموں کے اسٹیبلشمنٹ

ڈیپارٹمنٹ کوہدایات کی ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے لئے قانونی دستاویزات کو تیار کرے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ساٹھ سال کرنے کے بعد محکمہ صحت ، تعلیم ، سی اینڈ ڈبلیو ، جنگلات ، ورکس اینڈ سروسز ، سپورٹس ، سیاحت ، سمیت درجنوں محکموں میں ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی ہے 2ہزار سے زائدملازمین رواں سال کے آخر تک ریٹائرڈ ہو جائینگے اس سے قبل حکومت نے ملازمین کی مدت ملازمت 63سال کرنے کا فیصلہ کیاتھا تاہم گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے فیصلے میں ملازمت کی عمر ساٹھ سال کردی ہے ۔سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے نئی پالیسی ساٹھ سالہ کرنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم بیشتر ملازمین اور افسرا ن نے صوبائی کابینہ کے اس فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے۔ صوبائی کا بینہ کے فیصلے کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کرنے پر گریڈ 1سے گریڈ 20تک 2ہزار سے زائد افسران اور ملازمین ریٹائرڈ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ریٹائرمنٹ کے لئے ان کے قانونی دستاویزات اے جی آفس کو ارسال کر دیئے ہیں ریٹائرمنٹ کے لئے تمام محکموں کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوہدایات کی ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے لئے قانونی دستاویزات کو تیار کرے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد ساٹھ سال کرنے کے بعد محکمہ صحت ، تعلیم ، سی اینڈ ڈبلیو ، جنگلات ، ورکس اینڈ سروسز ، سپورٹس ، سیاحت ، سمیت درجنوں محکموں میں ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے لئے نئی پالیسی جاری کر دی۔

close