سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

کراچی(آن لائن)ترجمان سندھ پولیس نے اپنے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے میں بتایا ہے کہ سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ @sindhpolicedmcہیک ہوگیا ہے اور اس بابت پولیس تمام تر ضروری قانونی اقدامات اُٹھاتے ہوئے ہیکر اور اسکے سرپرستوں کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لائیگی اور اس سلسلے میں FIA

سائبر کرائم سیل سے رابطہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر سرگرم عمل رہنے کیلئے سندھ پولیس مندرجہ ذیل ٹوئٹر اکاؤنٹ @DMCSindhPoliceکے تحت کام کررہی ہے جبکہ ہیک کیا جانے والا اکاؤنٹ اب سندھ پولیس کے استعمال میں نہیں ہے۔۔۔۔ 23مارچ کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی مگر کیا کل چھٹی ہو گی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی راولپنڈی (پی این آئی)23مارچ کی پریڈ کا شیڈول تبدیل تاہم 23مارچ کو عام تعطیل ہی ہوگی۔واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ کا شیدول تبدیل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ 2 روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ کا شیڈول خراب موسم اور بارشوں کے باعث تبدیل کیا گیا ہے ، 23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کرتے ہوئے 25 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں پاک فوج نے یومِ پاکستان کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا ، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکا کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ، حاظرین کو حفاظتی ماسک کے بغیر پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ پریڈ کے مقام پر تمام داخلی مقامات پر خصوصی چیکنگ کی جائے

گی اور ہرانکلوژر کے داخلی دروازے پر فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پریڈ دیکھنے کے خواہش مند افراد کو درجہ حرارت چیک کرنے کے مرحلے سے گزرنا ہوگا ، تقریب میں مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا جب کہ پریڈ کے شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔ چند روز قبل پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ سوشل میڈیا پرشیئر کردیا ، ’ایک قوم ، ایک منزل‘ کے عنوان سے بنایا گیا ملی نغمہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا گیا ، اس ملی نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا۔قبل ازیں 7مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے نیا ’پرومو‘ بھی جاری کیا تھا ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں یوم پاکستان کے حوالے سے وطن عزیز کو ایک قوم ایک منزل کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کردہ پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام

عام کیا گیا ہے اور پاکستانیوں کے بحیثیت قوم ان کے عزم اور حوصلے کو بھی اس میں دکھایا گیا ہے ، اس کے علاوہ نئے پرومو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

close