ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے نیا آئیڈیا پیش کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیداوار میں اضافہ کرکے ہی ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے، حکومت شرحِ نمو اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے گی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے فروغ سے ملک میں دولت بھی پیدا ہوگی۔جمعرات کووزیراعظم

عمران خان کی زیرِصدارت معاشی استحکام و ترقی کے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو ضمانت کے بغیر قرضوں کی فراہمی کا انتظام کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت تقریبا 50فیصد نقصان کے رسک کی گارنٹی لے گی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایم ایز پر حکومت، اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کے درمیان موثر پارٹنرشپ بنائی جارہی ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لیے سہولتوں کی فراہمی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی زون کے قیام کے لیے زمین فراہم کی جاچکی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت شرحِ نمو اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے گی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی جبکہ چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے فروغ سے ملک میں دولت بھی پیدا ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو قرضوں کی دلدل سے پیداوار میں اضافہ کرکے ہی نکالا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔ شبلی فراز کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نومنتخب سینیٹرز کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم

کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم وزارت اطلاعات میں تبدیلی کے خواہمشند ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے

منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، وفاق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

close