وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا، کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کے لیے دس رکنی کمیٹی قائم کردی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی دس رکنی کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، فوادچودھری اور شیخ رشید، وفاقی وزیر شفقت محمود، عامرکیانی، سیف اللہ

نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہیں، عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی سیاسی کمیٹی وزیراعظم سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرے گی، سیاسی کمیٹی انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن سے مذاکرات کرے گی، اپوزیشن سے اس ضمن میں مذاکرات کا ٹاسک وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا ہے، سیاسی کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز اورسبسڈیزسے متعلق بھی تجاویز پیش کرے گی، ذرائع نیکے مطابق حکومت احساس پروگرام کے ذریعے غریب طبقے کو مختلف شعبہ جات میں براہ راست سبسڈی دینے پر بھی غورکررہی ہے۔۔۔۔ شبلی فراز کی چھٹی، نیا وزیر اطلاعات کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نومنتخب سینیٹرز کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، ممبران کے قلمدان بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔بیرسٹر علی ظفر، فیصل واوڈا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم وزارت اطلاعات

میں تبدیلی کے خواہمشند ہیں جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنانا چاہئیے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے اور نو منتخب سینیٹرز کوبھی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیےجانے کا امکان ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی اہم وزرا کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں صرف وہی رہیں گے جو ڈیلیور کرسکیں گے، ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔ڈیلیور اورکارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیر اعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی بھی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی میں بھی تبادلوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب، وفاق سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کی تبدیلیوں کا امکان ہے۔وزیراعظم کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کے خواہشمند، وزارت اطلاعات میں تبدیلی کا امکان، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

close