کورونا کی تیسری لہر،کوئی سمجھوتہ نہیں،سخت حکم جاری کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر نئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ حکام نئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی

بنائیں، عوام کی زندگیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا کام مزید تیز کیا جائے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے مقررہ اوقات کی پابندی کرائیں، تاجر برادری کا پورا احساس ہے، کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث ضروری اقدامات اٹھائے ہیں، تاجر برادری عوام کی زندگیوں کو مقدم رکھے۔۔۔۔۔

close