ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزامحمد آفریدی نےمسترد ہونیوالوں ووٹوں سےمتعلق پی ڈی ایم کو بڑا جھٹکا دیدیا

پشاور (پی این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ سات ووٹ مسترد ہونے کے خلاف اپوزیشن عدالت نہیں جاسکتی، جن سینیٹرز نے قواعد کی خلاف ورزی کی، لگتا ہے انہیں گیلانی پسند نہیں تھے۔ایک انٹرویو میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ میری جیت وزیراعظم عمران خان،

فاٹا، خیبر اور پاکستان کی جیت ہے، کوشش ہے آنے والے دنوں میں فاٹا کے لیے اچھی قانون سازی کروں۔مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آرٹیکل 69 کی شق نمبر سات کے مطابق اپوزیشن کورٹ نہیں جاسکتی، واضح طور پر کہا گیا کہ نام کے آگے مہر لگانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع میں وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی نشاندہی پر ترقیاتی فنڈ تقسیم ہوگا۔ وزیراعظم نے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو پیغام بھیج دیا اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی ہے ،وزیراعظم نے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے یہ 2 عہدے بلوچستان اور سابق فاٹا کو ملے، جو علاقے ماضی میں پیچھےرہے انہیں قومی دھارے میں لانا پالیسی ہے۔۔۔۔ حساب برابر ہو گیا، یوسف رضا گیلانی کی شکست پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے، حیران کن بات کہہ دی اسلام آباد(پی این آئی ) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف

رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کےالیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے

انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔

close