اپوزیشن غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز اپوزیشن جمہوریت کو نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہے

اسلام آباد۔ (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے

خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔۔۔۔اب “کوئی بھوکا نہیں سوئے گا” وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر موبائل فوڈ وین کا آغازاسلام آباد۔ (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن “کوئی بھوکا نہیں سوئے گا” کے تحت پاکستان بیت المال کی جانب سے موبائل فوڈ وین کا آزمائشی طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم ہائوس سے جاری ٹویٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت بڑے شہروں کی مصروف شاہرائوں اور چوراہوں پر کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدورں اور غریب افراد کو تازہ کھانے کی سہولت فراہم ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close