اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ)کے چیئرمین صادق سنجرانی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ووٹ مانگنے پیپلزپارٹی کے پاس بھی جاں گا۔حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا گیا اور وہ اس حوالے سے تمام جماعتوں سے ملاقاتیں کررہے
ہیں۔اس حوالے سے صادق سنجرانی کا کہنا تھاکہ یوسف رضا گیلانی الیکشن جیتے، وہ سینیٹر بن گئے تو میں ان کے پاس بھی ووٹ مانگنے گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کیلئے ہرجگہ جاسکتا ہوں، یوسف رضا گیلانی اور جس بھی سینیٹر کے پاس جانا پڑا جاں گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس بھی ووٹ مانگنے جاں گا۔سنجرانی کا کہنا تھاکہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے۔۔۔۔ 2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر درخواست کیوں واپس لے لی؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا
لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں