آزاد رکن قومی اسمبلی نے حکومت کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن)آزاد رکن اسمبلی علی نواز نے تحریک انصاف حکومت سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ،علی نواز شاہ نے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آزاد رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ نے حکومت اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

،انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا ۔وہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی غیر حاضر تھے ۔علی نواز شاہ نے پیپلز پارٹی کی حمایت شروع کر دی اور سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی بجائے پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کاسٹ کیا تھا ،آزاد رکن ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔۔۔۔۔ اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا ہاتھ ۔۔؟؟ شیخ رشید نے حیران کن انکشافات کر دیئے لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کا سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں تھا،اگر کردار ادا کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا،فوج 110فیصد منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ میں سندھ سے ہوں، لیکن عمرا ن خان نے کہا کہ آپ اسلام آباد سے الیکشن لڑیں۔اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، اگر ایسا ہوتا تو میں اسد عمر کا کیس نہ لڑتا، عمران خان نے اسد عمر کو نکالنے میں جلد بازی کی، پاکستان کو چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا، بلکہ پہلے چلے جانا چاہیے تھا۔باجوہ صاحب نے مجھے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں کے سامنے باجوہ صاحب نے کہا کہ کل کو آپ میں سے

کوئی منتخب ہوکر آئے گا تو فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیکن سینیٹ کے ووٹوں میں کوئی کام نہیں کیا، اگر کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا، فوج اور ایجنسیوں نے سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، جو ووٹ ہمارے آج 180ہوگئے پہلے بھی کھیل سکتے تھے، لیکن ہم بہت زیادہ پراعتماد ہوگئے تھے۔فوج 110فیصد منتخب عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اس خطے میں اگر یہ فوج نہ ہو تو یہاں بھی حالات عراق ، لیبیا، مصر جیسے حالات ہوں،اپوزیشن روزان کا نام لے کر باتیں کررہی ہے لیکن ان کا صبر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر زیادہ نزلہ نہیں گرانا چاہیے، راجا سلطان نے بھی سخت بیان دیا، ہمارا بھی لہجہ سخت تھا، دونوں کو ٹھنڈا ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا نہیں ہونا چاہیے تھا ، میں اس کی مذمت کرتا ہوں اگر کوئی درخواست دے گا تو میں ایکشن لوں گا۔

close