پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی کیوں مسترد کیے گئے؟ وجہ بتا دی گئی

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شاہد وحید نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی کلیئرنس پرویز رشیدکی ذمہ داری

تھی، ریٹرننگ افسر نے پرویز رشید کو واجبات ادا کرنے کیلئے مناسب وقت دیا تھا مگر امیدوار نے واجبات ادا نہیں کئے، چیک کے ذریعے واجبات ادا کرنے کی قانونی حیثیت نہیں،مجلس شورہ کا امیدوار اپنے زیر کفالت افراد کی نادہندگی کے باعث بھی الیکشن لڑنے کا اہل نہیں رہتا، ریکارڈ میں واضح ہے کہ پنجاب ہائوس کا کمرہ پرویز رشید کے نام سے بک کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے عطاالحق قاسمی کیس میں واجبات کے اعتراض کو ریٹرننگ افسر نے اگر کوئی اہمیت نہیں دی تو ٹربیونل بھی اس اعتراض سے مطمئن نہیں ہے۔۔۔۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لے سکتے، کتنے اراکین اسمبلی بک چکے ہیں؟ سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی زیر گردش خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں توڑنا ناممکن ہے ، ان حالات میں جب مہنگائی عروج پر ہے اور حکومت کوئی بہت بہتر کام نہیں کر سکی، اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 میں سے 6 لوگ بہت بڑا بیگ لے چکے ہیں۔ ایک بندہ دبئی سے چلا اور کراچی اُترا، اُس سے قبل اُس کا لندن میں رابطہ ہوا۔ جب نوٹ لیتے ہوئے لوگوں کو دیکھ لیں اور کارروائی نہ ہو ، وہ لوگ سینیٹ میں بیٹھے ہوں تو دیکھا دیکھی

اور سینیٹرز بکیں گے۔ 14 لوگوں کا مطلب ہے کہ اگر یہ لوگ واقعی عمران خان سے ناراض ہیں اور ناراضگی کی وجہ سے یہ لوگ پی ڈی ایم چلے گئے تو عدم اعتماد کی تحریک بھی آ سکتی ہے لیکن میرے خیال میں ایسا کچھ نہیں ہو گا۔لیکن یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر پشاور میں چودہ لوگ کیوں غیر حاضر تھے۔ وزیراعظم عمران خان اکیلا شخص ہے جو محنت کر رہا ہے اور یہ خود پرویز خٹک نے تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوریوں کے نہیں بینکوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں۔ سینیٹ کا الیکشن سر پر ہے اور لاہور میں ایک بندہ بڑے بڑے بیگز لے کر بیٹھا ہوا ہے اور جنوبی پنجاب سے تین ایم پی ایز آئیں گے۔انہوں نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فوج غیر جانبدار ہے جبکہ دوسری جانب مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ فوج جانبدار ہے ، ان کے آپس میں ہی اختلافات ہیں۔ کیا مریم نواز یوسف رضا گیلانی کے اس بیان کی تردید کریں گی ؟

close