تحریک انصاف نے اسلام آباد سے آئی ایم ایف کے نمائندے کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا ہے، بڑا الزام عائد کر دیا گیا

مانسہرہ (این این آئی)اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں شامل قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پائو نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو اس کے گڑھ میں ہرادیا۔قومی وطن پارٹی کے جلسے سے خطاب میں آفتاب شیر پائو نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج حکومت پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ پی

ڈی ایم نے پرویز خٹک کو اس کے گڑھ میں ہرا دیا، حکومت نے اسلام آباد سے آئی ایم ایف کے نمائندے کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا ہے۔آفتاب شیر پائو نے کہا کہ ڈسکہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کا موقف خوش آئند ہے، الیکشن کمیشن آزاد ہوا تو ملک میں انتخابات بھی آزادانہ ہوں گے۔اْن کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین اور اسپیکر کے انتخابات بھی اوپن ہونے چاہئیں، اسلام آباد سے حکومت نے آئی ایم ایف کے نمائندے کو ٹکٹ دے دیا ہے۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے لئے تیار ہے۔۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کی موجیں لگ گئیں، نواز شریف نے مولانا کو وزیراعظم بنوانے کیلئے آصف علی زرداری کو نئی ڈیل پیش کر دی گئیاسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے ایم این اے کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیج سکتی ہے ، جس کے بعد وہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم ہوں گے ، سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان جو ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں ، ان میں نواز شریف کی

جانب سے ایک نئی ڈیل دی گئی ہے ، نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری سے یہ کہا ہے کہ اگر آپ ان ہاوس تبدیلی لاسکتے ہیں تو اس میں مولانا فضل الرحمان کو بطور پی ڈی ایم سربراہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔سینئر تجزیہ کار کے مطابق سابق وزیر اعظ نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ بھی کرسکتی ہے کہ لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیجا جائے ، جس کے بعد وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئیں۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زردادی اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھان لی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ، جس میں سینیٹ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے رابطے میں اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

کی کامیابی خاص طور موضوع گفتگو رہی ، جس میں سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اتفاق کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی حکمت عملی بروئے کار لائی جائے گی۔

close