سینیٹ الیکشن، جیل میں بند شہباز شریف اور حمزہ شہباز، خواجہ آصف، خورشید شاہ کو ووٹ کا حق دے دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے زیر حراست ارکان کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ زیر حراست ارکان کی متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچانے کا بندوست کیا جائے۔چیئرمین نیب اور چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ شہباز شریف خورشید شاہ ، خواجہ آصف، علی وزیر اور حمزہ شہباز کو متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر تین مارچ کو پہنچایا جائے۔شہباز شریف اور خورشید شاہ کے 3 مارچ کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے گئے ۔علی وزیر،خواجہ آصف بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔3 مارچ کو پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیاگیا۔الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریز او ر چیئرمین نیب کو ہدایات جاری کر دیں۔ا لیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹ ڈ النا ہر شخص کا بنیادی حق ہے،کسی کو حق رائے دہی کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔۔۔۔ ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا گیا، کارروائی کا حکم جاری اسلام آباد ( آن لائن ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کی ہدایت کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر بلا

تفریق سخت کارروائی کی جائے، ضمنی انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔۔۔۔۔

close