وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد میرا وزن کتنا بڑھ گیا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ان کا وزن دو سو پاؤنڈ تک بڑھ گیا ہے کیونکہ 8 دس گھنٹے بیٹھنا پڑتا ہے۔بشریٰ بی بی مشیں لائیں تو وزن کیا ۔عوام سے براہ راست فون پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کو اس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا

جب ایک کالر نے پوچھا کہ آپ اپنی تندرستی کا راز بتائیں اور آپ اتنا فٹ کیسے رہتے ہیں۔اس سوال پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کچھ دن پہلے وزن کرنے والی مشین لے آئی تھیں جس پر وزن کیا۔ماضی میرا وزن کبھی ایک سو اسی پچاسی پاؤنڈ سے نہیں بڑھا لیکن اب میرا وزن 200 پاؤنڈ سے بڑھ چکا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بہت زیادہ ورزش کیا کرتے تھے لیکن وزات عظمیٰ سنبھالنے کے بعد روزانہ 8 دس گھنٹے بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے اور زیادہ بیٹھ کر کام کرنے کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹیلی مواصلات کارپوریشن نے وزیراعظم سے براہ راست سوال کرنے کیلئے ٹیلی کام پلیٹ فارم مہیا کردیا ۔ آپ کا وزیراعظم ۔آپ کے ساتھ عوامی ٹیلفونگ رابطہ پروگرام ٹیلی کام سروسز این ٹی سی فراہم کررہا ہے ۔این ٹی سی حکام کے مطابق این ٹی سی نے ماسٹر نمبر 051-9210809 کے توسط سے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیلی کام پلیٹ فارم فراہم کیا۔(این ٹی سی)کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ، این ٹی سی کے ذریعہ فراہم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے وزیر اعظم کی ٹیلی کانفرنس کے دوران چار لاکھ سے زیادہ افراد نے اس نمبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔این ٹی سی ، حکومت پاکستان کا واحد باضابطہ آئی سی ٹی سروس فراہم کنندہ ہے ، حکومت پاکستان کو اسٹیٹ آف دی

آرٹ آئی سی ٹی / ٹیلی کام خدمات فراہم کرتا رہے گا۔این ٹی سی ان چند سرکاری تنظیموں میں سے ایک ہے جو نقصان اٹھانے والے ادارے سے منافع بخش ادارہ بن گئی ہے۔ اس نے گذشتہ مالی سال 2019-20 میں 558 ملین روپے کا منافع حاصل کیا ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ این ٹی سی مالی سال 2019۔20 کے دوران 100 فیصد سالانہ ترقیاتی منصوبہ (اے ڈی پی) مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے ، جو عوامی شعبے میں ایک ریکارڈ ہے۔

close