رانا ثنا اللہ کی زندگی کو خطرہ ، بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقررکر دی گئی

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ )ن( کے رہنما رانا ثنا اللہ سے بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے معاملہ پر رانا ثنا اللہ کی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔رانا ثنا اللہ نے بلٹ پروف گاڑی کی

واپسی کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کیخلاف درخواست گزشتہ برس مئی سے زیر سماعت ہے، وکیل رانا ثنا اللہ نے درخواست میں نشاندھی کی ہے کہ سرکاری مراسلہ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کر دیاسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کو محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاسمیں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔۔۔۔۔لمبی قطاریں آج سے ختم، ریلوے نے 55گھنٹے بعد آن لائن ریزرویشن بحال کر دیلاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے این آئی ٹی بی کی معاونت سے 55گھنٹے بعد

آن لائن ریزرویشن بحال کر دی ، سوفٹ ویئر کی مدد سے بکنگ ڈیٹا بھی ریکور کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ،مین سرور میں پیدا ہونے والا نقص تاحال تلاش نہ کیا جا سکا ،وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین سے تحقیقاتکا حکم دیدیا جوایک ہفتے میں ڈیٹا سرور میں خرابی کی فرانزک کے بعد رپورٹ پیش کریں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ اس معاملے کی محکمانہ تحقیقات بھی ہوں گی اوگر یڈ بیس کے دو افسراس کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے جس پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ گزشتہ روز بھی سسٹم کی بحالی سے قبل ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی قطاریں لگی رہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ منگل کے روز مین سرور میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ریلوے کاریزرویشن سسٹم بیٹھ گیا تھا جس ی وجہ سے ملک بھر میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔۔ ۔

close