وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کو محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس

میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔۔۔۔۔لمبی قطاریں آج سے ختم، ریلوے نے 55گھنٹے بعد آن لائن ریزرویشن بحال کر دیلاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے این آئی ٹی بی کی معاونت سے 55گھنٹے بعد آن لائن ریزرویشن بحال کر دی ، سوفٹ ویئر کی مدد سے بکنگ ڈیٹا بھی ریکور کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ،مین سرور میں پیدا ہونے والا نقص تاحال تلاش نہ کیا جا سکا ،وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین سے تحقیقاتکا حکم دیدیا جوایک ہفتے میں ڈیٹا سرور میں خرابی کی فرانزک کے بعد رپورٹ پیش کریں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ اس معاملے کی محکمانہ تحقیقات بھی ہوں گی اوگر یڈ بیس کے دو افسراس کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں گے جس پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ گزشتہ روز بھی سسٹم کی بحالی سے قبل ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی قطاریں لگی رہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ منگل کے روز مین سرور میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ریلوے کا

ریزرویشن سسٹم بیٹھ گیا تھا جس ی وجہ سے ملک بھر میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔۔بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن متحرک ہو گیا، یکم اور 2 فروری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیااسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے یکم فروری 2021ء اور 2 فروری 2021ء بروز پیر / منگل کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یکم فروری2021ء کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کے لئے مشاورت اور اعلان کیا جائیگا جبکہ 2فروری بروز منگل کو صوبہ سندھ ،صوبہ بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ ہوگی ۔

close