ایف آئی اے کوٹڈاپ کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہد مل گئے، ایکسپورٹ کی مالیت 35 ارب روپے کے لگ بھگ ہے

کراچی (آئی این پی)ٹڈاپ کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں جبکہ ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کیشواہدبھی مل گئے ، کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں،ایف آئی ایحکام نے کہا کہ کیس سے جڑے ملزمان کی مزید جائیدادیں سامنے آگئیں،ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے

ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں عبدالقادرعرف بھولا سمیت کئی افراد کو نامزد کیا گیا ہے، کیس میں کئی اہم سیاسی شخصیات بھی زیرتفتیش ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ سمیت مختلف کمپنیوں کے افراد کو نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرٹڈاپ نے ایکسپورٹس کی مدمیں کئی جعلی ای فارمزبنوائے جبکہ ظاہرکی گئی ایکسپورٹ کی مالیت35ارب روپے کے لگ بھگ ہے،ایف آئی اے کو کیس میں منی لانڈرنگ کے شواہدبھی مل گئے ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالرف نے بتایا کہ رقم سیکراچی میں2ہزارگزکی زمین خریدی گئی جو قادر کے نام پر تھی اور زمین منی لانڈرنگ سے حاصل ہونیوالی رقم سے خریدی گئی۔۔۔۔۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع چکوال نے تحصیل تلہ گنگ میں تنظیم سازی مکمل کر لی راولپنڈی (پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع چکوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحصیل تلہ گنگ میں تنظیم سازی مکمل کر لی، آپسکا راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی کالجز ونگ کے صدر جاوید اقبال راجہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، ڈویژنل صدر آپسکا راولپنڈی ڈویژن عرفان مظفر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پرائیویٹ سیکٹر کے وقار کو بلند کرنے کی کوشش کی ہے، جب

تک استاد کو عزت نہیں دی جاتی معاشرے کی ترقی ممکن نہیں، پرائیویٹ سیکٹر کے تمام مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں، آپ سے تنظیم صرف آپکا ساتھ مانگتی ہے، جب آپ تنظیم کی آواز میں آواز ملائیں گے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے، ہمیں اپنی قیادت نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا سکھایا ہے،اس موقع پر تحصیل تلہ گنگ کی باڈی کا اعلان کیا ملک بدر صاحب کو صدر، ملک محمد طفیل صاحب سینیئر نائب صدر اور محمد صائم صاحب کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، عرفان مظفر کیانی نے ڈسٹرکٹ چکوال کے صدر راجہ محمد خورشید ،سینیئر نائب صدر ملک محمد صفدر،نائب صدر چوہدری یاسر منہاس، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری امیر تیمور، جوائنٹ سیکرٹری شیخ عرفان، ضلعی کوآرڈینیٹر سید عجائب شاہ، راجہ وقاص اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا، عرفان کیانی نے کہا کہ تحصیل کلر کہار ،چوآ، ڈھڈیال ، لاوہ سے آئے ہوئے دوستوں کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیشہ محبتوں کے پھول نچھاور کیے ہیں،میزبان میٹنگ ملک بدر منیر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

close