اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی

اسلام آباد(این این آئی)اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی ہے۔پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق اوگرا نے 12 سال بعد نئے سی این جی لائسنس پر سے پابندی ہٹا لی ہے اور نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جو لوگ نئے

لائسنس لے کر آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانا چاہتے ہیں وہ اوگرا میں درخواست دے سکتے ہیں۔۔۔۔کم آمدنی والے شہریوں کے لیے اچھی خبر، قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیااسلام آباد (این این آئی)قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 جنوری سے ہو گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹسپر شرح منافع 8.49 سے بڑھا کر 9.42 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.04 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 7.77 سے بڑھا کر 7.97 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگس سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کر دیا گیا ہے، اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر11.28 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شارٹ ٹرم سیونگس سرٹیفیکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھا دیا گیا ہے اور 3 ماہ کی مدت کے لے شرح منافع 6.76 فیصد سے کر دیا گیا ہے

جبکہ 6 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.82 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے اور 12 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.92 فیصد کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سیونگس اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار رہے گی۔۔

close