سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا آغاز، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2021 ہے

کراچی(آئی این پی ) سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبل،لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتی کا آغاز کردیا گیا ۔ ترجمان اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مطابق سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کی بھرتیوں کاعمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت

کراچی، حیدرآباداور سکھر ریجن کے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ ڈاکٹر فرخ علی اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے یونٹ میں بھرتی کے سلسلے میں روایتی میرٹ اور شفافیت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ بھرتیوں کے لیے فزیکل، تحریری اور رجحان ٹیسٹ پاکستان ٹیسٹنگ سروس (پی ٹی ایس) کے زیراہتمام منعقد کیے جائیں گے، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2021 ہے۔ بھرتیوں کے لیے حیدرآباد ریجن کی 924، سکھرریجن کی 717 جبکہ کراچی ریجن کی 358 اسامیاں ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھرتی کیا جائے گا جس میں اقلیتی کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔۔۔۔۔پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے عمرکی حد بڑھانے کا فیصلہاسلام آباد،ریاض(پی این آئی) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لئے عمرکی حد 65 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا، روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے رواں ہفتے اعلان متوقع ہے ، اس سے پہلے 18 سے 50 سال تک کے افراد کا عمرہ ویزہ لگ رہا تھا جس کی وجہ سے پاکستان سے اب تک 300 افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں ،سب سے بڑی رکاوٹ عمر قرار دیا جا رہا تھا اب 18 سال سے 65 سال عمر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوڈ 19 کی شرائط برقرار رہیں گی،

عمرہ کے لئے جانے والوں کو 3 دن کروٹین بھی رہنا پڑے گا ،ایک عمرہ کی اجازت ہو گی ،نمازیوں کے لئے ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ19 کی ویکسین لگوا لیں۔انھوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز پرعمل درآمد جاری رہے گا۔جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انھیں حفظ ماتقدم کے طور پر کووِڈ19کی ویکسین لگوالینی چاہیے۔ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا اور عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔

close