مچھ میں تحریب کاری کے واقعہ پر حکومتی اور انتظامی مشینری بغیر کسی تاخیر کے متحرک ہوئی ، سینئر مرکزی رہنما

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو عوام کے ووٹوں سے پانچ سال کیلئے حکومت ملی ہے اور صرف اپوزیشن کی خواہش پر اس کی قبل از وقت معیاد پوری نہیں ہو سکتی ، جمہوریت کی گاڑی چلتی رہے گی ،وزیر اعظم

عمران خان نے ملک سے کرپشن اور اس کے بل بوتے پر سیاست کرنے والوں کا بوریا بستر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گول کردیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی مسلسل جدوجہد اور عزم سے مافیاز کی گرفت کمزور ہو رہی ہے اور رد عمل کے طور پر مزاحمت کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131کے پارٹی رہنمائوں اور اکابرین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ماضی میں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے نام نہاد احتساب کے نام پرایک دوسرے کی کرپشن کی پردہ پوشی کی گئی لیکن اب تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کی بیل منڈھے چڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہیںان کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت سے دو سالوں میں معجزوں کی توقع کرنا مضحکہ خیز ہے ، عوام آگاہ ہیں سابقہ حکمرانوںنے ملک میں جتنے بیگاڑ پیدا کئے ہیں انہیں راتوں رات ٹھیک نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کیلئے وقت درکار ہے اور حکومت اس طرف مثبت پیشرفت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما انوکھے لاڈلے بنے ہوئے ہیں جواقتدار کی ہوس میں قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مچھ میں تحریب کاری کے واقعہ پر حکومتی اورانتظامی مشینری بغیر کسی تاخیر کے متحرک ہوئی اور سازش اوراس

پر عمل کرنے والوں تک پہنچا جائے گا۔

close