’’مریم نواز نے کوئٹہ میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسا کردارادا کیا‘‘ کوئٹہ نہ جانے پر رئوف کلاسرا نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے وزیراعظم کے کوئٹہ دورہ نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ترجمانوں کی ایک فوج ہے لیکن کسی نے یہ نہیں کہا ہےکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو وہاں گئے تو حکومت پر شدید تنقید ہو گی ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ میں لواحقین کیساتھ نیوز ی لینڈ کی

وزیراعظم جسینڈاآرڈن جیسا کردار نبھایا ۔ لیگی سینئر رہنما مریم نواز کی ایسی ہی تصاویر سامنے آئی ہیں جیسے اس سے قبل نیوزی لینڈ سانحہ کے دوران نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی آئیں تھیں ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کس چیز کا خوف ہے وہ اپنے اندر سے خوف نکالے اور سانحہ بلوچستان کے متاثرین سے جا کر ملیں۔ لاہور سے کوئٹہ روانگی سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے بلوچستان جا رہی ہیں۔ میں اس پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتی ،پوری قوم اس دل دہلا دینے والے واقعہ پر سوگوار ہے، ورثاء غریب کان کنوںکی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں،ان کے دکھوں کا مداوا نہیں ہو سکتا ،ریاست ماں اوروزیر اعظم گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے، افسوس اس بات کا ہے وزیر اعظم کرسی پر بیٹھ گئے لیکن انہیں وہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی کیونکہ آپ کو احساس ہی نہیں ،مائیں بہنیں پانچ سے چھ دن سے لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھی ہیں۔وزیر اعظم کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ ان کے سر پر ہاتھ رکھیں ،وزیر اعظم کو کوئٹہ جانے کا خوف ہے اس لئے نہیں جا رہے، خوف کو ایک طرف رکھ کر انسانیت پہلے ہونی چاہیے ںمجھے بھی سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی لیکن دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا، نوازشریف نے کہا تھا کہ کوئٹہ جاکر تعزیت کریں اس لئے جانے کا فیصلہ کیا ،ایسے واقعہ پرمتاثرین کے ساتھ کھڑاہوناہمارافرض ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کون کررہاہے اس کا پتہ کروانا حکومت کا کام ہے، ہزارہ برادری کے ساتھ بہت دیر سے یہ ظلم ہو رہاہے ،وفاقی وزرا ء کوئٹہ جاکر کام خراب کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ وہ متاثرین سے استدعا کریں گی کہ وہ اپنے پیاروں کو فوری طور پر سپرد خاک کریں جبکہ انہیں ایک نہ ایک دن انصاف ملے گا۔ میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہزارہ برادری کے متاثرین کے پاس جانا چاہئے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا پیغام لے کر مچھ جا رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سانحہ مچھ کے دہشت گرد کون ہے اس بات کا پتہ چلانا حکومت کا کام ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں کا سراغ لگا کر پوری قوم کو بتائیں۔

close