کیا وجہ ہوئی کہ کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنیوالے بورڈ کے سربراہ کو ہٹا دیا گیا؟

کراچی(آئی این پی)قومی ائیرلائن (پی آئی اے)کے کراچی میں ائیربس طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے والے ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی)کے سربراہ ائیرکموڈور عثمان غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق ائیرکموڈور عثمان غنی مدت پوری ہونے پر 31دسمبر کو پاکستان ائیر فورس

سے ریٹائر ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں اے اے آئی بی کی سربراہی سے بھی ہٹادیا گیا ہے،عثمان غنی نومبر 2018 سے ملک میں طیارہ حادثات کی تحقیقات کرنے والے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈکے سربراہ تھے، انہوں نے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوئے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی ، اس حادثے میں جنید جمشید سمیت 48 مسافر جاں بحق ہوئے تھے،ایوی ایشن ماہرین نے پی آئی اے کے ائیربس طیاریکے حادثے کی جاری تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ائیر کموڈور عثمان غنی کو اے اے آئی بی کے سربراہ کے عہدے سے ریٹائر کردینے پر حیرت اور شکوک کا اظہار کیا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ائیر کموڈور عثمان غنی نے دبا ئوکے باوجود اے ٹی آر طیارہ حادثے کی رپورٹ مکمل کی اور ذمہ داروں کا تعین کیا تھا، ایسے موقع پر جب کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آچکی ہے اور تفصیلی رپورٹ آنا باقی ہے ، ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے عثمان غنی کو تحقیقاتی بورڈ کی سربراہی سے ہٹا دینا شکوک کو جنم دے گا۔۔۔۔۔ عہدہ سنبھالتے ہی چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دیعہدہ سنبھالتے ہی چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی اسلام آباد (پی این آئی) رویت ہلال کمیٹی کے نئے سربراہ مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے

کوشش ہو گی ملک بھر میں عید اور رمضان المبارک ایک دن ہو۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے نئے سربراہ مولانا عبدالخبیر کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی جائے گی کہ رمضان اور عیدین کے چاند دیکھنے کے لئے قومی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے جبکہ شہادتیں جمع کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان کا شمار پاکستان کے جید علمائے دین میں ہوتا ہے۔میری کوشش ہوگی کہ ان کی رہنمائی لیتا رہوں۔ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزادکو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئر مین بننے پر پاکستان اور دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس میں دنیا بھر کے ممالک سے ممتاز علماء کرام اور پاکستان کے اندر تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے جید اور ممتاز علماء کرام کے نام شامل ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے نئے چئیرمین کا کہنا تھا کہ شہادتیں جمع کرنے کے لیے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھوں گا،پوری کوشش ہو گی کہ عیدیں اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔ چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ مستند شہادتیں اکٹھی کرنے، دیر سے ملنے سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے۔اس میں دانستہ کوشش نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہم

پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمن کے ساتھ 15 سال تک کام کیا۔ان سے بہت کچھ سیکھا،وہ عظیم عالم دین ہیں۔آئندہ بھی ان سے رہنما حاصل کرتا رہوں گا۔ مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ انہیں جید علما، فلکیات دانوں اور ماہرین موسمیات کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی طرف سے ان کی ذات پر اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہوں۔

close