رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین نے ایجنڈے کا اعلان کر دیا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا، وزارت سے مدد لینگے

اسلام آباد /لاہور (این این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ چاند دیکھنے کے لئے سائنس اور تحقیق کی مد د لی جائے گی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین

نے کہا کہ شہادتیں جمع کرنے کے لئے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھوں گا پوری کوشش ہوگی کہ عیدین اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ مستند شہادتیں اکٹھی کرنے ، دیر سے ملنے سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے اس میں دانستہ کوشش نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہم پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوںنے کہاکہ مفتی منیب الرحمن کے ساتھ 15 سال تک کام کیا ان سے بہت کچھ سیکھا وہ عظیم عالم دین ہیں، آئندہ بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ انہیں جید علماء ، فلکیات دانوں، ماہرین موسمیات کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی طرف سے ان کی ذات پر اعتماد کا اظہار پر شکر گزار ہوں۔۔۔۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو ہٹا دیا گیا، نیا چیئرمین کس کو بنایا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کو ہٹا دیا گیا، نیا چیئرمین کس کو بنایا گیا؟وفاقی حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد کو مفتی منیب

الر حمٰن کی جگہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کردیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشنبھی جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم رویت ہلال کمیٹی کے رکن مقرر ہوگئے۔ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر کو بھی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مفتی فیصل احمد، سید علی قرار نقوی، مفتی یوسف کشمیری بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن ہوں گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close