عوام کو بلاجواز مہنگائی سے بچانے کیلئے انڈوں، گھی، آٹا ،چینی کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیر خزانہ نے ہدایت کر دی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے عوام کو بلاجواز مہنگائی سے بچانے کیلئے انڈوں، گھی، آٹا اور چینی کی قیمتوں کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی۔پیر کو وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر صنعت و

پیداوار ، معاون خصوصی برائے محصولات، وفاقی سیکریٹریوں، صوبائی چیف سیکرٹریز نے شرکت کی ۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے جاری رجحان کا جائزہ لیا گیا۔سکریٹری خزانہ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو مہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار میں 0.11 فیصد معمولی اضافہ ہوا ہے گزشتہ ہفتے کے دوران 10 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کم ہوئی انڈے ، گندم کا آٹا اور ٹماٹر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا انڈوں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا فوری طور گندم انڈوں اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ۔اجلاس میں گندم اور چینی کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بتایا کہ چینی اور گھی کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ،مناسب قیمتوں پر بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ سستی قیمتوں پر گندم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں آٹا اور چینی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے گھریلو استعمال کے گندم کے ذخائر کی صورتحال کافی بہتر ہے صوبوں سے روزانہ اوسطا گندم کی سپلائی بھی قابل اطمینان قرار دی گئی۔ وزیر خزانہ نے صوبوں کو مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں پر گہری نظر رکھنے کیلئے ہدایت کی۔۔۔۔۔

close