نجی اسکولوں کی مالی حالت پر سرکار کو ترس آ گیا، کام جاری رکھنے کے لیے قرضے دینے کی تجویز

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں،مجھے نہیں لگتا کہ 11 جنوری سے اسکول کھل سکیں گے، کورونا وائرس میں ابھی کمی نہیں آ رہی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ این سی او سی میں تجویز دی تھی کہ

اسکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو نجی اسکولوں سے بات کرنا چاہیئے۔۔۔۔

خبردار، ہو شیار، کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم برطانیہ سے پاکستان پہنچنے کا انکشاف، نیوز ایجنسی کا دعویٰ

کراچی(این این آئی)برطانیہ میں دریافت نئے کورونا وائرس سے ملتے جلتے کورونا وائرس کے کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعظم کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کیلئے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بالخصوص طور پر یورپین ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیر کا مشاہدہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس وقت 200 سے زائد کمپنیاں نئی شکل میں آنے والے وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر عطاالرحمان نے ویکسین کی افادیت چیک کرنے کے حوالے سے کہا کہ ویکسین کے مستند ہونے اور اس کے لوگوں کی صحت پر اثرات دیکھنے کیلئے کافی وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں سائنسدان وائرس کے تغیر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ لوگوں کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان ویکسین درآمد کرے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ ملک میں ریسرچ بیسڈ ورک کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے سائنسدان مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کے قابل ہو سکیں۔۔۔۔۔

close