پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کا لاہور میں سیاسی پاور شو ،ایاز صادق نے مہمانوںکے لیے رنگ برنگے کھانے تیار کروا لیے ، مولانا فضل الرحمان کا پسندیدہ کھانا بھی تیار

لاہور (پی ڈی ایم ) پی ڈی ایم آج صوبائی دارالحکومت میں سیاسی پاور شو کرنے جارہی ہے جس کیلئے مینار پاکستان میں جلسے کیلئے پنڈال سجا لیا گیا۔جلسہ انتظامیہ کے مطابق پنڈال میں چالیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ 120 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑ اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر 80 فٹ لمبی اور 20 فٹ چوڑی اسکرین بھی لگائی جائے گی

جبکہ ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹرز بھی پنڈال میں رکھ دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادقی کی جانب سے مہمانون کیلئے طرح طرح کے کھانے پکوائے گئے ہیں ، کھانے میں چکن روست ، چکن بروسٹ شامل ہیں جبکہ ساگ کا سالن بھی بنوایا گیا ہے ۔ ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ چاولوں کے شوقین افراد کیلئے پلاؤ بھی تیار کیا جارہاہے جبکہ مولانافضل الرحمان کی پسند کا میٹھا بھی مینو میں شامل ہے ۔دوسری جانب وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں بھر دے میں سیاست چھوڑ دوں گا۔اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا لہر اور نیکٹا تھریٹ الرٹ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسہ کرنے پر بضد ہے۔ پی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے اور میں چیلنج کرتا ہوں اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں۔ اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو میں اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اور اپنے اپنے ابا جی کی کرپشن کا حساب دیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائے جانے کی گنجائش موجود ہے لیکن پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی۔ 10 فٹ کے فاصلے پر کرسیاں لگائی گئیں جو کسی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پورے ملک سے کارکنان کے آنے کی دعویدار ہے لیکن پی ڈی ایم 7 ہزار کرسیوں سے کون سا انقلاب، تبدیلی اور حکومت بنانے چلی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 11 پارٹیوں کو 7 ہزار کرسیاں لگانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جبکہ کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہر لگا دی ہے۔مینار پاکستان پرعمران خان کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے۔‎

close