پی ایم ایل نون، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون، تحریک انصاف کے لیڈر نے نیا نکتہ پیدا کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ استعفے نہیں بلکہ لطیفے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے پی ڈی ایم استعفوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں ٹکر ماریں۔انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو

تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل نون، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔پی ڈی ایم جلسوں پر بات کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ عوام دشمن لوگ جلسوں میں معصوم شہریوں کو زبردستی لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ پہلے بھی فلاپ تھے آج بھی فلاپ ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب مذاکرات کا کہتے ہیں تو یہ ڈیل مانگتے ہیں۔۔۔۔

فیصل جاوید کا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سیاسی تحریک ماننے سے ہی انکار

اسلام آباد(پی این آئی) فیصل جاوید کا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سیاسی تحریک ماننے سے ہی انکار،تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کو سیاسی تحریک ماننے سے ہی انکار کردیا۔ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ پہلے تو یہ بات سمجھ لی جائے کہ پی ڈی ایم کی سیاسی سرگرمیاں تحریکنہیں بلکہ مہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم دراصل چند لوگوں کی کرپشن بچانے کی مہم ہے، یہ بھی عمران خان سے این آر او لینے کی ناکام کوشش ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے جلسے کورونا وائرس کی سنگین صورتحال میں عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا پلان ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ جلسے

اور جلوس پی ڈی ایم قیادت کی اپنے مفادات کی خاطر کی جانے والی خود غرضی ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کی کورونا وائرس کے دوران سیاسی سرگرمیاں پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت پر حملہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close