آئندہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان کو اکثریت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارے چوہدری بھی مرجائیں، فضل الرحمان وزیراعظم نہیں بن سکتے، اپوزیشن سینیٹ الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتی، ان کو پتا ہے سینیٹ انتخابات میں عمران خان کو اکثریت مل جائے گی، جنوری میں شوق سے اسلام آباد آئیں، شدید سردی کا ان کا ااستقبال

کرے گی۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف گولی دے کر ہاتھ سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا، بزنس مین بڑا چالاک ہوتا ہے۔(ن) سے (ش، ل، م ) ضرور نکلے گی بلکہ بڑا گروپ نکلے گا، استعفے دینے کے بعد لوگوں نے مستقبل میں انتخابات میں حصہ نہیں لینا ۔ فوج میں بڑا صبر و تحمل ہے ، اس کی حکمت عملی مختلف ہوتی ہے ، پہلے نظریہ ضرورت یا کچھ او رہوتا تھا ، موجودہ حالات میں فوج نے آنکھیں اور کان کھلے رکھے ہوئے ہیں او روہ حالات سے بے خبر نہیں ہیں۔جو دل میں خواہشیں رکھے بیٹھے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوںکہ ملک میں مارشل لاء نہیں آئے گا، 13 دسمبر کے بعد عمران خان کیلئے خوشخبری دیکھ رہا ہوں۔آصف زردای چھٹا بحری بیڑہ ہے ، وہ حالات کی نوعیت سے واقف ہے اور ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔پیپلز پارٹی سندھ حکومت سے کیوں استعفے دے گی۔ جیلوں میں استحقاق ممبرشپ کی وجہ سے حاصل ہے۔ مریم نواز نے اپنے چچا اورکزن کو مروایا، ان کا آدھا ٹبر باہر اور آدھا جیل میں ہے۔ شہباز شریف کے کیسز انتہائی سنجیدہ ہیں۔ ملک میں ایسے لوگ ہیں جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ملک میں دہشتگردی، معاشی تباہی اور انتشار اور خلفشار پھیلانے کیلئے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ یہ تو ہلکی پھلکی موسیقی ہے۔ جینوئن مقدمات ہوں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا۔ ہلکے پھلکے کیس بنا کر تو بیوقوف ان کی کمپنی کی مشہوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام کی بجائے اسلام آباد پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ یہ سمجھتے ہیں چودہ ، پندرہ سیٹوں سے یہ پاکستان کی تقدیر بد ل سکتے ہیں ایسا نہیں ہے البتہ دین کی ضرور خدمت کر سکتے ہیں ، سیاست کی بھوک انہیں کسی طرف کا نہیں چھوڑے گی ۔ یہ ہاتھ آسمان کو لگائیں یا پاؤں زمین پر رکھیں استعفوں سے اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا، یہ یاد رکھیں کہیں ایسا نہ ہوکہ لوگ سیاست سے ہی تنگ آ جائیں۔

close