پاکستان کے کون کونسے شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے؟فہرست جاری

اسلام آباد (پی این آئی )نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں جاری کورونا کی دوسری لہر میں وائرس کے پھیلاؤ کے اعدادو شمار کو جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق وائرس کے مثبت کیسز کا تناسز 7.59 فیصد رہا جبکہ سب سے زیادہ کورونا کیسز ایبٹ آباد میں ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے

مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب ایبٹ آباد میں 17 اعشاریہ 57 فیصد دیکھا گیا، راولپنڈی میں 15اعشاریہ 26 فیصد، کراچی میں 14 اعشاریہ 31 فیصد، حیدر آباد میں 12 اعشاریہ 13 فیصد ، لاہور 6.50 فیصد ، ملتان 2.06 فیصد اور فیصل آباد میں 2.07 فیصد رہا۔آزاد جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 11 اعشاریہ 24 فیصد، سندھ میں 10 اعشاریہ 74فیصد، بلوچستان میں 10 اعشاریہ 46 فیصد، خیبر پختون خوا میں 9 اعشاریہ 68، پنجاب 4 اعشاریہ 15 فیصد، اسلام آباد میں 5 اعشاریہ 27 فیصد اور گلگت بلتستان میں 3 اعشاریہ 92 فیصد رہا ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں 2 ہزار 441 کورونا وائرس کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وباءکے تشویشناک مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جبکہ 309 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک ک±ل 57 لاکھ 13 ہزار 341 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 224 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کلُ تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباءسے جاں بحق افراد کی کلُ تعداد 8 ہزار 303 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 52 ہزار 359 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 441 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

close