پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ انتہائی تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، کورونا کیسز کی میرپورمیں سب سے زیادہ شرح 24 فیصد سے بھی زیادہ ہے، حیدرآباد 22 فیصد اورکراچی میں یہ شرح 18 فیصد سے زیادہ رپورٹ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں وزارت

صحت حکام نے کورونا وباء کے پھیلاؤ اور کیسز کی حالیہ بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 7.1 فیصد ہے، میرپور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.84 فیصد، حیدرآباد دوسرے نمبر پر جہاں یہ شرح22.18 فیصد جبکہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18.96 فیصد ہوگئی ہے۔مزید برآں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 829 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید تیتالیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 985 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 390 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 257 کورونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی۔ کورونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 54 لاکھ 75 ہزار 508 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فی صد ہوگئی ہے۔

close