دیمک زدہ تبدیلی پاکستان کا آٹا اور چینی کھا گئی ہے، عام آدمی دووقت کی روٹی سے محروم ہو گیا ہے

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ندیمک زدہ تبدیلی پاکستان کا آٹا اور چینی کھا گئی ہے ،پاکستان کی معیشت کو ان حالات پہنچادیا ہے کہ عام آدمی دووقت کی روٹی سے محروم ہو گیاہے ۔ اپنے ویدیو بیان میں انہوںنے کہا کہ ملتان میں تمام ریاستی جبر اور غنڈہ گردی کا

استعمال کیا جارہا ہے ،حکومت جو مرضی کرلے ملتان کا جلسہ ہو کر رہے گا،عمران خان ایک بزدل حکمران ہے ،عمران خان ہمیشہ اپوزیشن کو کنٹینر اور کھانے دینے کی پیشکش کرتے رہے آج اپوزیشن کے جلسوں سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسد عمر سکھر میں ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے لیکن وہاں کورونا چھٹی پر چلا گیا،سکھر سے جو کورونا ڈر کر بھاگا اب وہ ملتان میں پہنچ جائے گا،حکومت کی منافق اور جھوٹ کی کوئی حد نہیں،خود سیمینار اور جلسے کررہے ہیںاپوزیشن کو جلسوں کی ممانعت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سینکڑوں کارکنوں کوبہالنگر،ڈی جی ،ملتان سمیت کئی شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے ،جیلیں،گرفتاریاں تحریک کیلئے ایندھن ثابت ہوتے ہیں،حکومت کا کائونٹ ڈائون شروع اب ان کو گھر جانا ہوگا ، سامان پیک کریں۔

close