نواز شریف، شہبازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ کب اورکہاں ادا کی جائے گی؟؟

لاہور(آئی این پی) میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کاغذی کارروائی کے بعد پاکستان روانہ کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق ( ن) لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی دادی بیگم شمیم اخترکی میت پہلے ریجنٹ پارک اسلامک سینٹرلندن منتقل کی جائے گی۔ بیگم شمیم اخترکی

نمازجنازہ ریجنٹ پارک اسلامک سینٹرمیں ادا کی جائے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث ذاتی معالج نے انہیں سفر سے منع کردیا ہے۔ بیگم شمیم اخترکی میت کے ساتھ خاندان کے کون کون افراد جائیں گے؟ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

close