وزیراعظم خود حافظ آباد میں جلسہ کریں اور اپوزیشن کو جلسے سے منع کریں تو یہ کیا حکمت عملی ہے؟ اپوزیشن کو موقع مل گیا

اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خود کورونا ایس اوپیز پرعمل نہیں کرتی لیکن اپوزیشن کو جلسوں سے منع کرتی ہے ،اسے خودبڑے پن کا مظاہرہ کرکے ایس اوپیزپرعمل کرنا چاہئے ، وزیر اعظم خود حافظ آباد میں جلسے کا جواب دے رہے ہیں، حکومت کو جلدی چلے

جانا چاہیے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران احتیاط کی ضرورت ہے ۔ حکومت کو تھوڑا بڑے پن کا مظاہرہ کرتی تو پہلے خود اس پرعمل کرتی ۔ اپوزیشن کو کہہ رہے ہیں جلسے نہ کریں اور وزیر اعظم خود حافظ آباد میں جلسے کا جواب دے رہے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں پوری انتخابی مہم چلائی اور ہمیں روکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو کورونا کے ساتھ رہناسیکھنا ہوگا ۔ حکومت کو جلدی چلے جانا چاہیے، یہ بھی ایک کورونا ہے۔جلسے اگر ایک قربانی ہے تو اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے گی ۔

close