گلگت بلتستان میں حکومت کرائے کے امیدواروں کی بنائی جائے گی، چھ ماہ پہلے تک ایک امیدوار بھی نہیں تھا، اب دس کامیاب کیسے ہو گئے؟

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام جی بی کے الیکشن نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف نے سیاسی انجینئرنگ کی ہے اور ان کے پاس 6 ماہ پہل تک ایک امیدوار تک نہیں تھا، وہ 10سیٹیں کیسے جیت سکتی ہے۔ منگل کو رہنما پیپلز

پارٹی نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چھ ماہ پہلے تک جی بی میں تحریک انصاف کے پاس کوئی امیدوار تک نہیں تھا، تحریک انصاف کو زبردستی سیٹیں ملی ہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کرائے کے ہیں اور انتخابات کے ہر پہلو سے دھاندلی کی گئی، چھ ماہ میں ایسا کیا ہو گیا کہ امیدوار بھی آ گئے اور دس سیٹیں بھی جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے الیکشن میں سیاسی انجینئرنگ کی گئی جبکہ تحریک انصاف کو اپنی کرپشن کے نظریات پر فخر ہے۔۔۔۔۔

close