پی ڈی ایم کے اجلاس کا شیڈول کیوں تبدیل کر دیا گیا؟ اسٹیرنگ کمیٹی کااجلا س 16 اور سربراہان کا اجلاس 17 نومبر کو ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کانیا شیڈول جاری کر دیا گیا ترجمان پی ڈی ایم افتخار حسین کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 13 کے بجائے 16 نومبر کو ہوگا، جبکہ پارٹی سربراہان کا اجلاس 14 کے بجائے 17 نومبر کو ہوگا۔ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین کے

مطابق اجلاسوں میں پی ڈی ایم کے چارٹر پر غور اور حتمی شکل دی جائے گی، پی ڈی ایم کی تحریک کو مزید فعال بنانے کیلئے موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ڈی ایم نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دی تھی۔پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی این او سی کے لیے درخواست پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی نے جمع کرائی تھی۔پی ڈی ایم نے ایک اور درخواست میں چیف کییٹل سٹی پولیس پشاور سے سکیورٹی انتظامات کی استدعا بھی کی تھی۔ پی ڈی ایم کا جلسہ 22 نومبر کو صبح 10 بجے پشاور کبوتر چوک رنگ روڈ پر منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق جلسہ کی میزبانی پر عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے درمیان اختلاف کے باعث قائدین نے مشترکہ طور پر میزبانی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔۔۔۔

close