پرویز مشرف کی پارٹی کو شدید دھچکا لگ گیا الیکشن کمیشن نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد کا معاملے پر پارٹی کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لے لیا ہے ۔ بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی

اہلیت سے متعلق کیس کے بارے میں محفوظ فیصلے کو جاری کردیا ہے ،فیصلے کے مطابق کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل (4)215 کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کیلئے نا اہل قرار دیدیا ہے کیونکہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے اورآل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدیداروں کی فہرست فراہم نہیں کی گئی ہے، اسی طرح پارٹی الیکشن ایکٹ آرٹیکل 209 کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کی تکمیل کے بعد پارٹی سربراہ کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرانا تھاتاہم آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کی جانب سے کوئی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرایا گیا ہے ۔

close