کیا کھلا ہے اور کیا بند؟ لاہور کے مزید مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا، شاپس، بیکریوں اور پیٹرول پمپس کیلئے نئے اوقات کار جاری

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مزید مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا، شاپس، بیکریوں اور پیٹرول پمپس کیلئے نئے اوقات کارجاری کردیئے گئے۔سمارٹ لاک ڈائون گارڈن ٹائون کے علاقوں ٹیپو بلاک،بابر بلاک سمیت شادمان،اچھرہ اور نشتر کالونی کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا

ہے۔سمارٹ لاک ڈاون ایریاز میں گروسری سٹورز،آٹا چکیاں،پھل، سبزیوں کی دکانیں، تندوراور پٹرول پمپ رات سات بجے تک کھلے رہیں گے ۔ دودھ دہی کی دوکانیں، چکن، مچھلی شاپس اور بیکریاں بھی صبح سات بجے سے رات سات بجے تک کھلی رہیں گی۔تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹیریز،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔حکومتی نوٹیفکیشن کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈائون پابندی سے مستثنیٰ افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔اے سی ماڈل ٹائون نے سمارٹ لاک ڈائون کے تحت مسلم ٹائون سی بلاک کے مزید 300گھروں کو شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ایریا میں سکول کالجز اور کمرشل سر گرمیوںپر بھی پابندی عائد ہو گی ۔۔۔۔

close