گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، پاکستان میں فرانس کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا بائیکاٹ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں فرانس کیلئے ٹکٹوں کی بکنگ کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاون اور فرانسیسی حکومت کے شرمناک رویے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرانس کی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کی مہم مزید زور پکڑ گئی

ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کے روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کی ٹکٹنگ اور ٹورز کے مکمل بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ حضورﷺکی ناموس سب سے عزیز ہے، آج سے فرانس کی ٹکٹنگ، ٹورز اور فرانس کیلئے ہر قسم کی ویزہ پالیسی کا بھی بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فرانس کی تمام مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کو یقینی بنایا جائے۔فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کے خلاف مسلم ممالک سراپا احتجاج ہیں۔ دنیا بھر میں نبی ﷺ کی محبت میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ مسلم ممالک کے ساتھ فرانس کی 100 ارب ڈالر کی تجارت خطرے میں پڑ گئی، جس سے فرانسیسی حکومت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ کئی مسلم ممالک فرانس کیلئے انتہائی مارکیٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ترک صدر طیب اردگان فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔پاکستان میں بھی شہریوں کی جانب سے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ کویت اور قطر میں فرانس کی مصنوعات کا بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرینچ پراڈکٹس اور بائیکاٹ فرانس نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شروع کی جانے والی مہم کی وجہ سے ہی دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک بائیکاٹ فرانس کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اسی تمام صورتحال نے فرانس کے صدر کو دباو کا شکار کیا، جس کے بعد انہوں بیان دیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ان کی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔

close