عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم، سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ائر پورٹس سجا دیئے

کراچی(پی این آئی)عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم، سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ائر پورٹس سجا دیئے، جشن عید میلاد النّبی ﷺ کی مناسبت سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النّبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی

جارہی ہے۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں قائم مختلف ایئرپورٹس پر بھی عید میلاد النّبی کی مناسبت سے چراغاں کیا۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ،اسلام اباد لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے ائیرپورٹس کو رنگ برنگی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ملک کی اہم سرکاری عمارتوں، شاہراہوں سمیت بیشتر شہر رنگ و نور میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺکی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

close