عالمی سطح پر توہین انبیاء کی سزا کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کر دیا گیا، توہین رسالت کو روکنے کا یہی مؤثر طریقہ ہے، علماء

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی شیخ الحدیث مولانانیازمحمد مولانا محمد ابراہیم مولوی رحمت اللہ حقانی مولاناصالح محمد عطاء اللہ خروٹی ودیگر نے آج ہونیوالی فرانسیسی حکومت کی توہین آمیز خاکوں کے تشہیر کے خلاف عظیم الشان

تحفظ ناموس رسالت ریلی کے انتظامات اور تیاریوں کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام یونٹوں کی ریلیاں ضلعی دفتر پہنچ جائے اور تحفظ ناموس رسالت ریلی آج ضلعی سیکرٹریٹ نیو نجم الدین روڈ سے نکالا جائیگا نبی اکرمؐ کی حرمت کے تحفظ کیلئے مضبوط آواز بلند کریں گے امت مسلمہ تکبیر،اور حرمت رسول کے نعرے کی ایک ہی گونج سے گستاخوں کے دل دہلا دیئے اور پوری امت مسلمہ کا فرض ادا کرتے ہوئے ہم نے ہر قسم کے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر تحفظ حرمت رسولؐ کی خاطر میدان میں نکل جائے انہوں نے کہاکہ حکمران عالمی سطح پر توہین انبیاء کی سزا کا قانون پاس کرائیں تاکہ آئندہ کسی نبی کی توہین نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا مشن دو ارب مسلمانوں کا مشن ہے اور حرمت رسول کے دفاع کے لئے مسلمانوں کی نظروں میں حرمت رسول کی حفاظت سے بڑھ کر اور کسی چیز اہمیت نہیں ہونی چاہئے۔

close