بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں سندھ کے آئی جی پولیس مشتاق مہر کی رہائش گاہ آمد ، آرمی چیف نے کیا یقین دہانی کروادی؟

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں سندھ کے آئی جی پولیس مشتاق مہر کی رہائش گاہ آمد۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس کے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کردار کو سراہا۔ان کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ پولیس کے

اعلی افسران بھی موجودتھے۔ بلاول زرداری نے بطور حکمران جماعت کے سربراہ اعلی پولیس افسران کے سامنے کراچی واقعے پر اظہار مذمت کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں،سندھ پولیس نے ملک دشمن عناصر کے خلاف مثالی کارنامے انجام دئیے، چینی قونصل خانے کا تحفظ گواہ ہے کہ سندھ پولیس نے خارجہ امور کے تحفظ کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کیا،کراچی اسٹاک مارکیٹ کا دفاع گواہ ہے کہ سندھ پولیس نے پاکستان کے معاشی حب کی زندگیاں دے کر حفاظت کی۔کہا کہ آرمی چیف نے مجھے کراچی واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہائی کرائی ہے۔ سندھ حکومت بھی کراچی واقعے کی وزراء کی سطح پر تحقیقات کررہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ پولیس افسران سے گفتگوسندھ میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر سندھ پولیس کی خدمات کا معترف ہوں، میں یقین دلاتا ہوں کہ سندھ کے عوام کا صوبے کی پولیس پر فخر کا تسلسل جاری رہے گا۔

close