کورونا کے حملے جاری،ایک اور تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،مہلک وائرس سے اموات میں بھی اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں 3 اساتذہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جب کہ وائرس کی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں

کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے ، جہاں 3 اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ کے دوران کیسز سامنے آئے ، 2 سے زائد کیسز پر کسی بھی تعلیمی ادارے کو سیل کردیا جائے گا ۔ دوسری طرف عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 8 ہلاکتیں ہوگئیں ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 507 ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مزید 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 984 ہو گئی ، جب کہ ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 884 ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 538 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوئے ، جس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار593 ہوچکی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہزار713 ہو گئی ہے ، صوبہ پنجاب میں 99 ہزار 665، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 783 کرورونا کے مریض ہیں، اس کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 908، جب کہ صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار 323 افراد کورونا وائرس میں متبلا ہیں ، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 816 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 776 کیسز سامنے آئے ، کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 238 اور سندھ میں 2 ہزار 517 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 183، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ۔

close