اُمتِ مُسلمہ کے لیے مبارک گھڑی آ گئی، زائرین کو عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کیلئے تین گھنٹے کا وقت دیدیا گیا

مکہ مکرمہ(پی این آئی) اُمتِ مُسلمہ کے لیے مبارک گھڑی آ گئی ہے۔ مکہ معظمہ میں کل اتوار سے عمرہ کے مناسک کی ادائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ عمرہ زائرین کو مناسکِ عمرہ کے لیے صرف تین گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ زائرین اس

وقت میں عمرہ کیسے کر پائیں گے اور وقت کی کیا تقسیم ہو گی۔اس حوالے سے حرمین انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طواف کے لیے مطاف کعبہ میں دو ٹریک تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک ٹریک پر ایک وقت میں 100 زائرین طواف کی سعادت حاصل کریں گے۔ یہ گروپ پندرہ منٹ میں سات چکر لگائے گا۔ اس طرح ایک گھنٹے میں 400 زائرین طواف کریں گے۔ اگلے مرحلے میں ایک اور ٹریک کا اضافہ کیا جائے گا جس میں 150 زائرین کو ایک وقت میں طواف کی اجازت ہوگی۔اس طرح ایک گھنٹے میں 600 زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ یوں 10 گھنٹے کے طواف کے دورانیے کے دوران چھ ہزار زائرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔مسجد حرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی آمد سے قبل مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات کی 10 بار اور ٹوائلٹس کی چھ بار صفائی کی جاتی ہے۔ مسجد حرام کے تمام داخلی خارجی راستوں، دروازوں، صحن، فرش، برقی زینوں، پنکھوں اور دیگر تمام ضروری اشیا اور مقامات کو سینٹائرز کی مدد سے دن میں 9 بار صاف کیا جائے گا اور مسجد حرام میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین بار عطر چھڑکا جائے گا۔مسجد حرام میں آنے والے معتمرین کی طبی جانچ کے لیے جدید ترین آلات، تھرما کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ معتمرین میں کسی قسم کی وبائی اثرات کا بروقت پتا چلا کہ دیگر متاثرہ افراد کو فوری طبی سہولت فراہم کی جائے۔

close