موسم ٹھنڈا ہوتے ہی کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا، ماہر صحت نے عوام کو مہلک وبا سے بچنے کی احتیاط بتا دیں

ہارون آباد (پی این آئی) ٹی ایچ کیو اسپتال ہارون آباد کے معروف معالج ڈاکٹر احمد ارشد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موسم تبدیل ہو رہا ہے ٹھنڈی اشیاء کا استعمال نہایت ہی کم کردیں۔ٹھنڈے مشروبات ،ٹھنڈی اشیاء کے استعمال سے کھانسی ہو سکتی ہے موسمی تبدیلی کے دوران کھانسی ایک سنگین مسئلہ ہے،

اگر کھانسی ایک دن رہنے کے بعد اگلے دن ختم ہوجائے تو ٹھیک ہے، اگر کھانسی کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے تو ایسی صورتحال میں فوری طور پر قریبی اسپتال رابطہ کریں اور اپنے معالج کو چیک کروائیں۔مزید انھوں نے کہا ٹھنڈی اشیاء کے بے جا استعمال سے ناک بہہ سکتی ہے نزلہ لگ سکتا ہے اور گلے کے غدود پھول جاتے ہیں اور چھینکیں آنا شروع ہو جاتیں ہیں لہذا موسم کی تبدیلی میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں اور ماسک ضرور لگائیں اپنا اور اپنوں کا اور دوسروں کا خیال کریں اور مہذب شہری ہو نے کا ثبوت دیں اور کورنا سے متعلق تمام تر ہدایات اپنائیں۔

close