اس سال 50 ملین ایکڑ فٹ تک پانی بحیرہ عرب میں گر کر ضائع ہوجائے گا‘ترجمان محکمہ موسمیات نے خبرار کر دیا

لاہور( این این آئی) ہرسال پاکستان سے سالانہ اوسط 37 ملین ایکڑ فٹ پانی بحیرہ عرب میں جاگرتا ہے جو پاکستان کے بڑے ڈیموں سے بھی کئی گنا زیادہ ہے،امسال یہ پانی 50 ملین ایکڑ فٹ تک ضائع ہوگا۔ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹرخالدمحمود نے بتایا کہ پاکستان کی آبی ضروریات کوپورا کرنے والے 2 بڑے ڈیم تربیلا

اور منگلا ہیں۔ ان ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 13 ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم ہے مگر کئی گنا پانی یعنی 37 ملین ایکڑ فٹ ہرسال ضائع ہوجاتا ہے۔اس سال 2010 کے بعد مون سون بارشیں 100 ملی میٹر تک زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔ضرورت کے مطابق ڈیم نہ ہونے سے جہاں ایک طرف پانی ضائع ہو رہا ہے وہیں سیلاب کی صورت میں میدانی علاقوں میں سٹرکچر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔گزشتہ تین دہائیوں میں 91 ملین ایکڑ فٹ جبکہ 2010 میں 50 ملین ایکڑ فٹ سے زائد پانی سیلاب کی صورت میں تباہی مچانے کے بعد سمندر میں گر کر ضائع ہو چکا ہے۔۔۔۔۔

close