پیپلزپارٹی کےرکن اسمبلی کا بیٹا شراب سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

کراچی(پی این آئی) سندھ کسٹمز حکام کے مطابق پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کا بیٹا غیاث جونیجو شراب سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کسٹمز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب سے بھڑا کنٹینر پکڑ لیا۔ شراب

سفارتی کوٹے کے نام پر سمگل کی جا رہی تھی۔کسٹمز حکام کے مطابق سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے ایم این اے روشن جونیجو کے بیٹے غیاث جونیجو کو بھی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ روشن جونیجو 2018 عام انتخابات میں سندھ کے حلقہ این اے 217 سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ روشن جونیجو 2008 سے اب تک مسلسل رکن قومی اسمبلی ہیں۔ یاد رہے کہ کسٹمز حکام کی اس کارروائی کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

close