سانحہ موٹروے کا منطقی انجام، وزیراعظم عمران خان نے حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خاتون زیادتی کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیراعظم نے نشہ آورر مصنوعات فروخت کرنے

والے عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء ضروریہ خصوصا گدنم کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے تاکید کی ہے کہ پناہ گاہوں اور لنگر خاتون میں آنے والے افراد کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔دیہاڑی دار طبقہ پر خاص توجہ دی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ انصاف تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی سطح پر عوام کو بااختیار بنانا اور ان کو نمائندگی دینے سے ہی بہتر طرز حکومت اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جا سکے۔منگل کو لاہور میں صوبہ پنجاب میں امن وامان، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم کو خاتون زیادتی کیس میں پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس کیس کو منطقی انجام اور مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس میں ملک بھر میں ایک ایمرجنسی نمبر نافذ کرنے اور جرائم کا سنٹرل ڈیٹابیس قائم کرنے پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کا مقصد غرباء اور نادار افراد کی خدمت کرنا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضرورت کے پیش نظر مزید پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔

close